شینزن ٹینس: ہالپ اور سینیا کووا فائنل میں،شاراپواباہر

شینزن (چین)۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا کی فتوحات کو بریک لگ گیا، انہیں شینزن اوپن ٹینس چمپین شپ کے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نیہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔اس سے قبل رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے ہم وطن کھلاڑی ایرینا بیگو کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ادھر برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز قطر اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔سیمی فائنل میں جمی مرے اور برونو سوریز نے امریکہ کے راجیورام اور ان کے اسپینش کھلاڑی فلورین لوپیز کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، جہاںان کا مقابلہ میٹ پاوک اور اولیور مراچ سے ہو گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT