Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شین بانڈ انگلینڈ کے بولنگ کوچ

شین بانڈ انگلینڈ کے بولنگ کوچ

لندن۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر شین بانڈ انگلش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہوگئے۔ای سی بی ترجمان نے کہا کہ سابق فاسٹ بولر کو اوٹس گبسن کی جگہ ایشز سیریز کے ابتدائی تین ٹسٹ میچوں کیلئے عارضی بولنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے اور ان کی کارکردگی دیکھ کر ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈیرن سیمی کا میڈل لینے سے انکار
لاہور۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ الیون میں شامل ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے آزادی کپ کی اختتامی تقریب کے دوران میڈل لینے سے انکار کردیا ۔میڈلز ویسٹ انڈیز بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون تقسیم کررہے تھے ۔سیمی کے اپنے بورڈ کیساتھ شدید اختلافات ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنے صدر سے میڈل لینے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT