Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / شین وارن برطانوی ماڈل پر تشدد کے الزام سے بری

شین وارن برطانوی ماڈل پر تشدد کے الزام سے بری

لندن۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) میٹرو پولیٹن پولیس نے آسٹریلیائی کرکٹر شین وارن کو ماڈل پر تشدد کے الزام سے بری کر دیا۔ویلری فوکس کی جانب سے سوشل میڈیا پر تشدد کی تصاویر شائع کرنے کے بعد لیگ اسپنر نے خود پولیس سے رابطہ کیا، انہیں پوچھ گچھ کے بعد بغیر کوئی الزام عائد کیے چھوڑ دیا گیا اور اس حوالے سے مزید کوئی کارروائی بھی نہیں ہوگی۔48 سالہ سابق کرکٹر نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں مجھ پر الزامات دیکھ کر افسوس ہوا، پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے اور عینی شاہدین سے بھی بات کی ہے۔ پولیس نے مجھے ان الزامات سے بری کرنے کی تصدیق کی ہے اور مزید کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ اب یہ معاملہ یہیں ختم ہوجانا چاہیے۔ یادرہے کہ شین وارن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے لندن کے نائٹ کلب میں برطانوی اداکارہ ولیری فوکس کے ساتھ مار پیٹ کی ہے۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر مبینہ طور پر تشدد کے نشانات ہیں۔دونوں میں لڑائی کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آنے کی بات کہی گئی تھی جس کے بعد 30 سالہ اداکارہ نے شین وارن کیخلاف مقامی تھانے میں تحریری شکایت کی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردتے ہوئے نائٹ کلب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو زبھی حاصل کیں۔ قبل ازیں ویلری فوکس نے برطانوی براڈ کاسٹر اور سیاستدان نیگل فاریگ پر بھی الزام لگایا تھا کہ انہوں نے فلائٹ کے دوران ان سے نازیبا حرکات کی جسے فاریگ نے مسترد کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT