Friday , April 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / شین وارن کی آئی پی ایل میں واپسی؟

شین وارن کی آئی پی ایل میں واپسی؟

نئی دہلی ۔7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن ایک مرتبہ پھر آئی پی ایل سے منسلک ہونے کو تیار ہیں اور راجستھان رائلز کو اولین خطاب جتوانے والے کھلاڑی نے کہا کہ وہ رواں ہفتے مداحوں کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ 2011 میں آخری مرتبہ آئی پی ایل میں کھیلنے والے لیگ اسپنر نے تصدیق کی کہ وہ سات اپریل کوشروع ہونے والے گیارہویں ایڈیشن کے دوران واپسی کریں گے لیکن انہوں نے فی الحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی بلکہ محض اتنا ہی کہا کہ وہ خود کو بہت زیادہ پرجوش محسوس کر رہے ہیں۔

سلمان بٹ کا بنگلہ دیش کے کلب سے معاہدہ
ڈھاکہ ۔7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور متنازعہ کپتان سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش کے ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے محمڈن اسپورٹنگ کلب سے معاہدہ کرلیا۔خیال رہے کہ 33 سالہ سلمان بٹ ان چند پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے اجمان آل اسٹارز میں شمولیت اختیار کی یا ارادہ کیا تھا اور اجمان آل اسٹارز ٹی 20 ٹورنمنٹ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرپشن کے شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سلمان بٹ نے کہا کہ انھوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس ٹورنمنٹ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT