Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / شین واٹسن نے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی

شین واٹسن نے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی

ونڈے اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ جاری رکھنے سینئر آسٹریلیائی آل راونڈر کا فیصلہ
لندن 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سینئر آل راونڈر شین واٹسن نے آج اعلان کیا کہ وہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ 34 سالہ واٹسن نے اپنے 10 سالہ طویل کیرئیر کا آخری ٹسٹ گذشتہ ایشیس سیریز کا افتتاحی میچ کھیلا تھا جس میں انگلینڈ نے 169 رنوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ واٹسن نے اس ٹسٹ کی دو اننگز میں 30 اور 19 رن بنائے تھے ۔ انہیں اس میچ میں کوئی بھی وکٹ نہیں مل سکی تھی جس کے بعد انہیں مابقی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ واٹسن کے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائیٹ پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا فیصلہ ہے جو آسانی سے نہیں کیا گیا خاص طور پر گذشتہ مہینے کے حالات کے بعد یہ مشکل ہوگیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہدیں اور انہیں ابھی بھی امید ہے کہ وہ ونڈے اور 20-20 کھیلنا جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے کے تعلق سے فیصلہ کرتے ہوئے انہیں جذباتی صورتحال کا سامنا کرتنا پڑا تھا ۔

 

انہوں نے اس بات پر تفصیلی غور کیا ہے کہ ان کیلئے ‘ ان کے خاندان کیلئے اور خاص طور پر ٹیم کیلئے کیا کچھ بہتر ہے ۔ گذشتہ دو دن کی مسلسل غور و خوض کے بعد انہیں یہ واضح ہونے لگا کہ ان کا درست فیصلہ کیا ہوسکتا ہے ۔ وہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کھیل کو اپنی ہرممکنہ اور بہترین صلاحیتوں کے ذریعہ آگے بڑھایا ہے ۔ انہوں نے وہ سب کچھ کیا جو وہ کرسکتے تھے ۔ واٹسن نے آسٹریلیائی ٹیم کی ایک ٹسٹ اور 9 ونڈے میچس میں قیادت بھی کی تھی ۔ وہ ہفتے کو لارڈز میں آسٹریلیا کی کامیابی کے دوران زخمی ہوجانے کی وجہ سے مابقی سیریز کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے تھے ۔ اسی موقع پر انہوں نے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ۔ واٹسن کے کیرئیر میں وہ ایک مرتبہ ایشیس سیریز جیتنے والی ٹیم میں اور گذشتہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل رہے تھے ۔ کیرئیر کے دوران واٹسن کو کئی اتار چڑھاؤ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے تعلق سے آج صبح واقف کروادیا ۔ واضح رہے کہ ایشیس سیریز میں ناکامی کے بعد ٹسٹ کپتان مائیکل کلارک نے تمام طرح کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا ۔ واٹسن نے آسٹریلیا کیلئے 59 ٹسٹ میچس کھیلے ہیں اور 3,371 رنز اسکور کرنے کے علاوہ 75 وکٹس بھی حاصل کئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT