Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مرمتی کام دو دن میں 225 پروازیں منسوخ

شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مرمتی کام دو دن میں 225 پروازیں منسوخ

ممبئی11اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ممبئی کا شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ہوائی پٹیوں کی مرمت کے لیے گزشتہ دوروز سے جاری کام کی وجہ سے 6-6گھنٹے بند ہونے پر 225پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور یہی سبب ہے کہ رات کی پروازوں کا کرایہ 10فیصد بڑھ گیا ہے ۔آج تیسرے روز بھی مرمت جاری ہے اور متعدد پروازوں کو منسوخ کیا گیا یا انہیں قریبی ہوائی اڈوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہرسال موسم باراں سے پہلے پہلے ایئرپورٹ انتظامیہ رن وے کی مرمت کرتا ہے تاکہ مانسون کے دوران کسی طرح کی کوئی دشواری نہ پیش آئے ۔ ذرائع کے مھابق صرف ایک رن وے سے کام لیا جارہا ہے جہاں سے پرواز روانہ کی جارہی ہیں اور انہیں اتارا جارہا ہے ،رن وے کو صبح 11بجے اور 5بجے کے درمیان بند کیا جارہا ہے جبکہ شام میں پروازیں اوسطاً 15منٹ تاخیر سے روانہ ہورہی ہیں یا ان کی آمد ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT