Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / شیواجی کو سیکولر ظاہر کرنے کی کوشش

شیواجی کو سیکولر ظاہر کرنے کی کوشش

تدریسی کتاب میں افضل خاں کے ساتھ تصویر پر دائیں بازو تنظیم کا اعتراض
ممبئی۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دائیں بازو کی ایک تنظیم نے حکومت مہاراشٹرا کے خودمختار ادارہ ’’بال بھارتی‘‘ پر تدریسی کتابوں میں شیواجی کی گمراہ کن تصویر شائع کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس تصویر میں مراٹھا حکمراں کو عملاً افضل خاں کی ستائش کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی (ایچ جے ایس) نے جماعت چہارم کی تاریخ کی کتاب میں شائع اس تصویر کو شیواجی کو ایک سیکولر کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ سمیتی نے اندرون سات یوم یہ تصویر نہ ہٹانے پر ریاست گیر احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی۔ افضل خاں 17 ویں صدی کا کمانڈر جو بیجاپور کی عادل شاہی سلطنت سے وابستہ تھے۔ انہیں پرتاپ گڑھ کی جنگ میں شیواجی نے ہلاک کیا تھا۔ اس تصویر میں ہلاکت کے بجائے ایسا تاثر دیا جارہا ہے گویا وہ افضل خاں کی ستائش کررہے ہیں۔ سمیتی کے ترجمان ادئے دھوری نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ہندو تنظیمیں بھی یہ تصویر حذف نہ کرنے کی صورت میں احتجاج شروع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج چھترپتی شیواجی کی تاریخ کو بدلنے کی کوشش کی گئی اور انہیں سیکولر ظاہر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں بھی مراٹھا حکمراں کی تاریخ پر صرف چند سطور موجود ہیں جبکہ مغلیہ تاریخ کے بارے میں تقریباً 60 صفحات پر تفصیلات پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمیتی اس مسئلہ پر گزشتہ آٹھ سال سے احتجاج کررہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT