Tuesday , October 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / شیوا کیشون ونٹر اولمپک 2018کیلئے کوالیفائی

شیوا کیشون ونٹر اولمپک 2018کیلئے کوالیفائی

نئی دہلی، 21نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی لیوز اسٹار کھلاڑی شیوا کیشون نے ویزمان لیوز عالمی کپ18-2017 میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت پیونگ یونگ میں ہونے والے 2018 ونٹر اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفکیشن حاصل کرلیا ہے ۔ شیوانے آسٹریا میں ہورہے موجودہ عالمی کپ میں کوالیفکیشن کے لئے ضروری پانچ پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے آئندہ برس کے اولمپک کھیلوں میں جگہ بنالی ہے ۔ تین مرتبہ کے ایشین گولڈ میڈل جیتنے والے ہندوستانی لیوزکھلاڑی چھٹی مرتبہ ونٹر اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کی قیادت کریں گے ۔ ہندوستانی کھلاڑی 57 ایتھلیٹوں میں 23 ویں نمبرپر رہے اور فاتح سے ان کا وقتی فرق 0.701 سیکنڈ رہا۔ شیوا ن ے کہا ”مجھے خوشی ہے کہ مجھے اولمپک کا ٹکٹ مل گیا ہے حالانکہ مجھے ابھی بھی بقیہ پانچ لازمی دوڑوں میں حصہ لینا ہوگا لیکن عالمی کپ میں ضروری پوائنٹ حاصل کرکے میں اب دباؤ سے آزاد ہوگیا ہوں”۔شیوانے فیس بک پر لکھا ”میں بہت خوش ہوں کہ اولمپک کوالیفائی کے لئے مجھے پانچ اہم ضروری پوائنٹ حاصل ہوگئے ہیں اور مجھے پانچ کوالیفکیشن دوڑوں کی پہلی ہی ریس میں یہ کامیابی مل گئی ہے میں آپ کی حمایت کے لئے شکرگزار ہوں اور آئندہ چار عالمی کپ دوڑوں میں اچھامظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا”۔شیوا پیونگ یانگ اولمپک 2018کے لئے کوالیفائی کرنے والے پہلے ہندوستانی بھی بن گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT