Tuesday , December 11 2018

شیوراج سبھی امیدواروں سے خطاب کریں گے

بھوپال7دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبھی امیدواروں سے آڈیو برج(ایک ساتھ کئی لوگوں سے بات چیت کرنے کی تکنیک)کے ذریعہ سے خطاب کریں گے ۔پارٹی کے میڈیا انچارج لوکیندر پراشر کے مطابق وزیراعلی مسٹر چوہان نو دسمبر کو پارٹی کے تمام امیدواروں ،اسمبلی کے انچارجوں ،ریاستی عہدے داران اور ضلع صدور سے آڈیو برج کے ذریعہ سے خطاب کریں گے ۔اس دوران پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر راکیش سنگھ بھی موجود رہیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے پہلے ان سبھی کی ایک میٹنگ ہفتے کو بلائی تھی،لیکن اسے ملتوی کردیاگیا ہے ۔اس کی جگہ پر آڈیو برج کا پروگرام رکھا گیا ہے ۔ریاست میں 28نومبر کو الیکشن ہونے کے بعد کل کانگریس نے بھی سبھی امیدواروں کو دارالحکومت بھوپال میں جمع کرکے ایک میٹنگ کی تھی۔سبھی کو ووٹوں کی گنتی کے دوران احتیاط برتنے اور دیگر تکنیکی پہلوؤں پر ضروری تربیت دی گئی تھی۔ریاست میں 11دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی نتیجے سامنے آجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT