شیوراج سنگھ نے وزیراعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دیا

BHOPAL, DEC 12 (UNI):- Outgoing Madhya Pradesh Chief Minister Shivraj Singh Chauhan handed over his resignation to Madhya Pradesh Governor Anandiben Patel at Raj Bhavan in Bhopal on Wednesday. UNI PHOTO-31U

بھوپال،12دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے 15ویں اسمبلی انتخابات میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی ہار کی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل کو اپنا استعفی سونپ دیا۔مسٹر چوہان تقریباً سواگیارہ بجے راج بھون پہنچے اور اپنا استعفی گورنر کو سونپ دیا۔استعفیٰ سونپنے کے بعد راج بھون کے باہر مسٹر چوہان نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اب وہ آزاد ہوگئے ہیں۔الیکشن میں عوام نے بی جے پی کو کانگریس کے مقابلے میں زیادہ ووٹ دئے ،لیکن بڑی تعداد کے آگے وہ سر جھکاتے ہیں اور اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے ۔مسٹر چوہان نے کہا کہ بی جے پی کی ہار کی ذمہ داری صرف اور صرف ان کی ہے ۔اس لئے بی جے پی نے حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے پہلے مسٹر چوہان وزیراعلی کی رہائش گاہ میں الیکشن کے نتیجوں کے بعد پہلی بار نامہ نگاروں سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ وہ اپنا استعفی دینے راج بھون جارہے ہیں۔ریاست میں نومبر دسمبر 2003 میں بی جے پی کی حکومت بنی تھی۔اس وقت وزیراعلی اوما بھارتی بنیں ۔بھارتی کی جگہ پر 2004میں پہلے مسٹر بابولال گور وزیراعلی بنے ۔مسٹر گور کو نومبر 2005میں سیاسی وجوہات کے پیش نظر عہدہ چھوڑنا پڑا اور اس کے بعدسے مسٹر چوہان نے اس ریاست کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھال لیاتھا۔مسٹر چوہان 13برسوں سے زیادہ وقت تک اس عہدے پر فائز رہے ۔ان کے نام پر ریاست میں سب سے زیادہ وقت تک وزیراعلی بنے رہنے کا ریکارڈ درج ہے ۔اس سے پہلے مسٹر دگوجے سنگھ دس برسوں تک مسلسل ریاست کے وزیر اعلی رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT