Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی سڑکوں کو واشنگٹن سے بہتر بتایا

شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی سڑکوں کو واشنگٹن سے بہتر بتایا

سوشل میڈیا پر تلخ تبصرے ،بھوپال کی موجودہ سڑکوں کی تصاویر اَپ لوڈ
بھوپال۔25اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے امریکہ دورے کے دوران ریاست ی سڑکوں کو واشنگٹن سے بہتر بتانے کے معاملے پر سوشل میڈیا میں طنزیہ لہجے میں تبصرے کا دور شروع ہو گیا ہے ۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدرارون یادو نے کئی تصاویر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹس سے شیئر کیا ہے ۔ سڑک پرگڈھے دکھاتی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا۔ امریکہ سے بہتر مدھیہ پردیش کی ‘چکاچک’سڑکوں کا لطف اٹھاتے ریاستی باشندگان، کیوں نہ صرف ایک بار شیوراج کو ان سڑکوں پر ھلورے دے دے کوئی مسٹر یادو نے سوشیل میڈیا پر لکھا ہے کہ واشنگٹن سے زیادہ اچھی سڑکیں مدھیہ پردیش میں – شیوراج چشمہ یہیں بھول گئے یا جملوں کی خماري ابھی اتری نہیں؟ حکومت سڑک پر اترے گی تو سمجھ جائے گی کہ مدھیہ پردیش کی سڑکیں بہتر ہیں یا واشنگٹن کی۔ انہوں نے دیگر تصاویر کے ساتھ وزیر اعلی مسٹر چوہان کے اسمبلی حلقہ سیھور ضلع کے بدھني کی سڑکوں کی حالت زار پربھی تنقید کی ہے ۔ وہیں سابق مرکزی وزیر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ان کی آنکھوں سے پٹی اتارے ، وزیر اعلی آنکھیں کھولیں اور سچ کا سامنا کریں۔ انہوں نے جولائی میں شائع ایک خبرکو بھی شیئر کیا ہے جس میں گڑھوں سے مدھیہ پردیش میں ہوئی اموات کا ریکارڈ پیش کیا گیا ہے ۔

سِم کارڈ کی آدھار پر مبنی توثیق میں آسانی
نئی دہلی۔ 25 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) موبائیل صارفین کو آدھار سے مربوط کرنے کیلئے اپنے موجودہ سم کارڈس کی دوبارہ جانچ کا عمل اب آسان کردیا گیا ہے اور یہ عمل بہت ہی سہولت بخش ہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے سلسلہ وار اقدامات کرتے ہوئے دوبارہ جانچ کی سہولت فراہم کی ہے جس سے صارفین کے گھر پہنچ کر آدھار کارڈ اور سم کی جانچ کی جائے گی، اس کے لئے ایک وقتی پاس ورڈ (OTP) دیا جائے گا جس کی مدد سے موجودہ موبائیل صارفین اپنا آدھار نمبر اور سم کارڈ کی دوبراہ جانچ یا تصدیق آسکتے ہیں اور یہ سارا عمل ٹیلیکام صارفین کیلئے نہایت ہی آسان ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT