Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / شیوسیناسرمائی اجلاس میں ’’اہم اپوزیشن ‘‘ کا کردار ادا کرنے تیار

شیوسیناسرمائی اجلاس میں ’’اہم اپوزیشن ‘‘ کا کردار ادا کرنے تیار

ممبئی۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا مہاراشٹرا اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں جس کا آغاز 8ڈسمبر سے ہورہاہے اہم اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ پارٹی کے قائد سنجے راوت نے آج کہا کہ انہیں ان کی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان بات چیت کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔شیوسینااپوزیشن پارٹی ہے اور آئندہ سرمائی اجلاس میں حکومت کا مقابلہ کرے گی۔ اسمبلی میں قا

ممبئی۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا مہاراشٹرا اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں جس کا آغاز 8ڈسمبر سے ہورہاہے اہم اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ پارٹی کے قائد سنجے راوت نے آج کہا کہ انہیں ان کی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان بات چیت کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔شیوسینااپوزیشن پارٹی ہے اور آئندہ سرمائی اجلاس میں حکومت کا مقابلہ کرے گی۔ اسمبلی میں قائد اپوزیشن ایکناتھ شنڈے ریاست گیر دورہ پر ہے اور مختلف محاذوں پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں ۔ شیوسینا کے 63ارکان ہیں اور اپوزیشن پارٹی کے کردار کیلئے یہ تعداد کافی ہے ۔ راوت نے کہا کہ ارکان اسمبلی صدر پارٹی اودھو ٹھاکرے کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے ۔ شیوسینا کے پاس کئی مسائل جیسے نظم و ضبط ‘ کاشتکاروں کی خودکشیاں ‘ برقی توانائی کا بحران اور ریاست کے کئی علاقوں میں قحط جیسے حالات ہیں ۔ شیوسینا قائدین ان تمام کو مؤثر انداز میں اُجاگر کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT