Wednesday , December 19 2018

شیوسینا ، خوشنودی و چاپلوسی کی مخالف اداریہ پر ترجمان کی وضاحت

ممبئی۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘ کے اداریہ میں مسلمانوں کے حق رائے دہی کی تنسیخ کے مطالبہ پر کی جانے والی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے اس پارٹی کی ترجمان نیلم گورے نے کہا کہ ان کی پارٹی خوشنودی کی سیاست اور مسلم خواتین کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کی مخالف ہے۔ نیلم نے کہا کہ اداریہ نے یہ کہنے کی کوشش کی

ممبئی۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘ کے اداریہ میں مسلمانوں کے حق رائے دہی کی تنسیخ کے مطالبہ پر کی جانے والی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے اس پارٹی کی ترجمان نیلم گورے نے کہا کہ ان کی پارٹی خوشنودی کی سیاست اور مسلم خواتین کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کی مخالف ہے۔ نیلم نے کہا کہ اداریہ نے یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کیلئے قائدین کے ایک گوشہ کی جانب سے خوشنودی و چاپلوسی کی سیاست کو ترک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ یہ لوگ (چند مسلم قائدین) حقیقت میں ان (مسلمانوں) کی مدد کئے بغیر انہیں (مسلمانوں کو) صرف گمراہ کررہے ہیں‘‘۔ اس اداریہ پر کانگریس ، سماج وادی پارٹی اور دیگر جماعتوں نے تنقید کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT