Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / شیوسینا میں بغاوت !25ارکان اسمبلی حکومت کے حامی

شیوسینا میں بغاوت !25ارکان اسمبلی حکومت کے حامی

ممبئی19ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹر میں شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان سیاسی تنازعہ نے دلچسپ رُخ اختیا رکرلیا ہے ۔ ایک طرف، شیوسینا نے مودی حکومت اور مہاراشٹرا کی دیویندر فرنویس حکومت کو حمایت واپس لینے کی دھمکی دی ہے ،لیکن شیوسیناکے تقریباً 25 ارکان اسمبلی نے پارٹی ہائی کمان کے فیصلہ کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے ۔شیو سینا کے 63 ایم ایل ایزہیں اور ان میں سے 25ایم ایل ایز نے واضح طور پر کہہ دیاہے کہ وہ فرنویس حکومت کی حمایت کرنے کے ممکنہ فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔ پیر کے روز شیو سینا کے چیف ادھو ٹھاکرے کی ملاقات میں ان ارکان نے پارٹی کے کسی ایسے اقدام کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ اس میٹنگ میں، پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمت، موجودہ سیاسی حالات اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، مذکورہ اجلاس میں شیوسینا کے ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے اور وزراء نے شرکت کی اور بتایا جاتا ہے کہ کئی قائدین اور وزراء کے درمیان تکرار بھی ہوئی ۔اس دوران تمام ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کو میٹنگ ہال میں داخل کرنے سے قبل اپنے موبائل فون کو جمع کرنے کے لئے کہا گیا تھا، اگرچہ بعض ایم ایل اے موبائیل فون ہال میں لے جانے میں کامیاب رہے اور ذرائع ابلاغ کو پتہ چل گیا کہ میٹنگ کے دوران کیا ہوا ۔کئی معاملات میں شیوسینا میں آپسی تنازعات کا بھی پتہ چل گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT