Friday , May 25 2018
Home / ہندوستان / شیوسینا نے پاکستان کا پتلا جلایا پڑوسی ملک میں اقلیتوں کیلئے سیکوریٹی کا مطالبہ

شیوسینا نے پاکستان کا پتلا جلایا پڑوسی ملک میں اقلیتوں کیلئے سیکوریٹی کا مطالبہ

جموں۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا ورکرس نے آج پاکستان کے خلاف یہاں مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک میں اقلیتی ہندوؤں کی جبری تبدیلی مذہب کے خلاف احتجاج کیا۔ ریاستی صدر شیوسینا ڈمپی کوہلی کی قیادت میں احتجاجیوں نے پاکستان کے خلاف نعرے لگائے اور اس کا پتلا جلایا جبکہ وہ اقلیتی ہندوؤں کی سلامتی کا مطالبہ کررہے تھے۔ شیوسینا لیڈر نے کہاکہ ہم حکومت پاکستان کو متنبہ کررہے ہیں کہ وہاں اقلیتی برادری کے لوگوں کو ہراساں کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، ورنہ اس کا نتیجہ پاکستان کیلئے برا ہوگا۔ شیوسینا کے جنرل سکریٹری منیش ساہنی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادریوں کے لوگ ’’غیرمحفوظ‘‘ ہیں۔ پاکستان نہ صرف دہشت گرد ملک ہے بلکہ ظالم مملکت بھی ہے۔ ہر گذرتے دن کے ساتھ وہاں غیرسماجی عناصر اقلیتوں کو ہراسانی کا شکار بنار ہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT