Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / شیوسینا کارپوریٹر کے شوہر پر بکریاں چرانے کا الزام

شیوسینا کارپوریٹر کے شوہر پر بکریاں چرانے کا الزام

تھانے ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : پولیس نے حکمران شیوسینا کارپوریٹر کے شوہر اور دیگر 2 افراد کے خلاف بکریاں چرانے کے الزام میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 3 ملزمین آج یہاں ایک سلم کالونی میں داخل ہوئے اور ایک مکان سے بکریاں چرانے کی کوشش کی ۔ ایک خاتون نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت درج کروائی ہے جو کہ اقدام سرقہ کے وقت

تھانے ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : پولیس نے حکمران شیوسینا کارپوریٹر کے شوہر اور دیگر 2 افراد کے خلاف بکریاں چرانے کے الزام میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 3 ملزمین آج یہاں ایک سلم کالونی میں داخل ہوئے اور ایک مکان سے بکریاں چرانے کی کوشش کی ۔ ایک خاتون نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت درج کروائی ہے جو کہ اقدام سرقہ کے وقت مکان میں محو خواب تھی ۔ خاتون نے بتایا کہ سارقوں میں علاقہ بلکم کی شیوسینا کارپوریٹر شاردا پاٹل کا شوہر وجئے پاٹل بھی شامل تھا ۔ پولیس نے اگرچیکہ کیس درج کرلیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT