Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / شیوسینا کا تنہا انتخابی مقابلہ کا اعلان : کدم

شیوسینا کا تنہا انتخابی مقابلہ کا اعلان : کدم

ممبئی ۔ 15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا قائد اور مہاراشٹرا کے وزیر ماحولیات رام داس کدم نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کے صدر اودھو ٹھاکرے پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ شیوسینا آئندہ انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بی جے پی شیوسینا کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنا چاہتی ہے تو اس سلسلہ میں فیصلہ ٹھاکرے کریں گے ۔ کدم کے بیانات سے ایک دن قبل ریاستی وزیر فینانس سدھیر منگنٹی وار کہہ چکے ہیں کہ بی جے پی ۔ سینا آئندہ انتخابات میں مشترکہ طور پر مقابلہ کریں گے ۔ اس سوال پر کہ لوک سبھا ضمنی انتخابات برائے اترپردیش و بہار میں بی جے پی کی ناکامی کی کیا وجوہات ہیں ۔ کدم نے کہا کہ ’’ یہ صرف ٹریلر ہے‘ مکمل فلم کا انتظار کریں ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT