Tuesday , December 11 2018

شیوسینا کا رپوریٹر کے قتل کے جرم میں 17 سالہ نوجوان گرفتار

ممبئی۔10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج سابق شیوسینا کارپوریٹر اشوک ساونت کے قتل کے الزام میں ایک 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے جسے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ کاندویلی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان جائے واردات پر موجود تھا اور اسے اس حوالے سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے جس کے بعد اسے نابالغوں کی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق 62 سالہ شیوسینا کارپوریٹر کو اس وقت چاقو مارکر ہلاک کردیا گیا جب وہ اپنے دوست سے ملاقات کے بعد گھر واپس ہورہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT