Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / شیوسینا کا گجرات انتخابات میں برقی رائے دہی مشینوں سے چھیڑچھاڑ کا الزام

شیوسینا کا گجرات انتخابات میں برقی رائے دہی مشینوں سے چھیڑچھاڑ کا الزام

ممبئی۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج بی جے پی پر گجرات انتخابی نتائج کے پس منظر میں تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی برقی رائے دہی مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کی مرتکب ہے۔ بی جے پی نے گجرات میں اقتدار پر قبضہ برقرار رکھا ہے حالانکہ اس کے نشستوں کی تعداد گزشتہ کی بہ نسبت کم ہوگئی ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اسے 114 نشستیں حاصل ہوئی تھیں جو اب صرف 99 رہ گئی ہیں۔ اگر ہاردک پٹیل جو کچھ کہتے ہیں وہ درست ہے تو بی جے پی کو برقی رائے دہی مشینوں کو بھی مودی کے علاوہ پھول پہنانے چاہئیں۔ کیوں کہ اسے شاندار انتخابی فتح حاصل ہوگئی ہے۔ اگر ممبئی میں کوئی کامیابی کی مبارکباد دیتا ہے، حالانکہ بی جے پی 100 نشستوں کا نشانہ پار نہیں کرسکی، ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس کی کامیابی بی جے پی کارکنوں سے زیادہ مودی اور برقی رائے دہی مشینوں کی مرہون منت ہے۔ شیوسینا نے کہا کہ گجرات انتخابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ برسر اقتدار پارٹی انتخابات جیتنے کے لیے کسی بھی پستی کی سطح تک نیچے اتر سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT