Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / شیوسینا کی جیٹلی پر کجریوال کے الزامات کی مذمت

شیوسینا کی جیٹلی پر کجریوال کے الزامات کی مذمت

ممبئی 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج کہاکہ اُس نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے خلاف مالی بے قاعدگیوں کی بنیاد پر الزامات کی مذمت کی ہے۔ اب کجریوال نے جیٹلی پر الزامات عائد کئے ہیں، یہ بے بنیاد ہیں۔ چنانچہ جیٹلی نے اُن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ کجریوال کا کہنا ہے کہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ اُن کی پارٹی کو خوفزدہ کیا جائے جس میں جیٹلی کامیاب نہیں ہوں گے۔ شیوسینا کے ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنا جیٹلی کا حق ہے۔ کجریوال یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اُنھیں دھمکانا چاہتے ہیں۔ عوام پر کیچڑ اُچھالنا چاہتے ہیں لیکن جو شخص بدنام کرتا ہے اُسے ہی اُن تمام سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ جس شخص کو اس طرح بدنام کیا جاسکتا ہے کیا وہ جوابی کارروائی نہیں کرسکتا۔ یہ کس قسم کی غنڈہ گردی ہے۔ شیوسینا نے کجریوال سے سوال کیا ہے۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ ایک دستوری عہدہ پر فائز شخص کیلئے یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ دوسرے پر بے بنیاد الزامات عائد کرے۔

TOPPOPULARRECENT