Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / شیوسینا کی مخالفت پر پاکستانی گلوکارہ کا پروگرام منسوخ

شیوسینا کی مخالفت پر پاکستانی گلوکارہ کا پروگرام منسوخ

ممبئی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ عاطف اسلم کا موسیقی کا ایک پروگرام 25 اپریل کو پونے میں مقرر تھا، جس کو شیوسینا کی مخالفت کی بناء پر منسوخ کردیا گیا۔ شیوسینا ایسے تمام پروگراموں کی مخالف ہے جن میں پڑوسی ملک کے فنکاروں کو پیش کیا جارہا ہو۔ ہندوستان میں عاطف اسلم کے کئی مداح موجو دہیں۔ ایک ہزار سے زیادہ ٹکٹ فر

ممبئی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ عاطف اسلم کا موسیقی کا ایک پروگرام 25 اپریل کو پونے میں مقرر تھا، جس کو شیوسینا کی مخالفت کی بناء پر منسوخ کردیا گیا۔ شیوسینا ایسے تمام پروگراموں کی مخالف ہے جن میں پڑوسی ملک کے فنکاروں کو پیش کیا جارہا ہو۔ ہندوستان میں عاطف اسلم کے کئی مداح موجو دہیں۔ ایک ہزار سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے۔ منتظمین نے کہا کہ وہ ٹکٹوںکی قیمت واپس کردیں گے۔

اروند کجریوال کیخلاف درخواست کی 8 مئی کو سماعت
نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی سے پیسے لے کر عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے رائے دہندوں کو دیئے گئے مبینہ مشورہ کے خلاف داخل کردہ شکایت اور فوجداری کیس کی عدالت نے 18 مئی کو سماعت مقرر کی ہے۔ اس شکایت میں قبل ازیں پولیس کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ تادیبی کارروائی رپورٹ داخل کرے۔ عدالت نے آج اس کیس کی سماعت نہیں کی کیونکہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ رچا گوسین سولنکی رخصت پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT