Wednesday , December 19 2018

شیوسینا کی مسلمانوں کو راغب کرنے کی کوشش

ممبئی ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مہاراشٹرا بلدی انتخابات میں شیوسینا کی سب سے بڑی حریف بی جے پی ہے لیکن اس سیاسی جنگ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ پہلی مرتبہ شیوسینا مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ اس نے جمعہ کو مقامی اردو اخبارات میں اردو اشتہارات شائع کروائے ہیں ۔ اس سے پہلے شیوسینا نے کبھی مسلمانوں کو راغب نہیں کیا تھا ۔ جاریہ انتخابی مہم میں سابقہ حلیف جماعتیں اب ایک دوسرے کے خلاف کھل کر تنقیدیں کررہی ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو ’ پھیکو ‘ کہا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT