Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / شیوسینا کے ترجمان ، این سی پی میں شامل

شیوسینا کے ترجمان ، این سی پی میں شامل

ممبئی ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا کے ترجمان راہول نارویکر نے این سی پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ وہ حال ہی میں مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے انتخابات میں اپنی نامزدگی سے دستبردار ہوگئے تھے اور اب حلقہ موال سے این سی پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے ۔ این سی پی کے سینئر لیڈر اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی موجودگی میں انھوں نے اس پارٹ

ممبئی ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا کے ترجمان راہول نارویکر نے این سی پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ وہ حال ہی میں مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے انتخابات میں اپنی نامزدگی سے دستبردار ہوگئے تھے اور اب حلقہ موال سے این سی پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے ۔ این سی پی کے سینئر لیڈر اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی موجودگی میں انھوں نے اس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ نارویکر این سی پی کے سینئر لیڈر رام راجے نائیک نمبالکر کے داماد ہیں ۔ وہ شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکر کے بیٹے آدتیہ کے زیرقیادت شیوسینا یوتھ ونگ کے ترجمان تھے ۔ شیوسینا کے سینئر لیڈر نارویکر جو اپنی نامزدگی سے دستبرداری پر عملاً برہم تھے حال ہی میں این سی پی کے سربراہ شردپوار سے ملاقات بھی کی تھی ۔ مقابلہ سے ان کی دستبرداری کے بعد قانون ساز کونسل کے تمام 19 ارکان کے بلا مقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی تھی ۔ نارویکر انگرزی نیوز چینلس پر شیوسینا کا چہرہ تصور کئے جاتے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ شیوسینا قیادت کی ہدایت پر وہ قانون ساز کونسل کی امیدواری سے دستبرداری ہوگئے تھے ۔ موال کے موجودہ رکن لوک سبھا گجانن ببر بھی حال ہی میں پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار پر شیوسینا سے مستعفی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT