Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / شیو سینا کے دو لیڈروں کے قتل کے بعد احمد نگر میں کشیدگی

شیو سینا کے دو لیڈروں کے قتل کے بعد احمد نگر میں کشیدگی

احمد نگر ۔ 11اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹر کے احمد نگر میں شیو سینا کے دو لیڈروں کے قتل کے بعد پورے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ قتل کے تین دن بعد بھی احمد نگر اور آس پاس کے علاقوں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ اس دوہرے قتل کیس میں احمد نگر پولیس نے پانچ افراد کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ہے ، جن میں سے چار کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ گرفتار ہوئے ملزمین بھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران ہیں۔ پولیس کے مطابق پرانی رنجش اور سیاسی چپقلش کی وجہ سے قتل کی واردات انجام دی گئی۔احمد نگر کے کھیڑگاوں کے شیو سینا کے نائب سربراہ سنجے کوٹکر اور شیو سینا لیڈر وسنت تھوبے کا 7 اپریل کو قتل کردیا گیا تھا۔ کھیڑگاوں کے میونسپل کارپوریشن الیکشن کے نتائج کے بعد دونوں کو گولی ماردی گئی۔ گولی مارنے کے بعد ملزموں نے دھاردار اسلحہ سے مقتولین پر کئی وار بھی کئے۔ دن دہاڑے قتل کے بعد ملزموں کی گرفتاری کو لے کر سینکڑوں لوگ سڑکوں پر اتر آئے۔ پولیس نے ابتدائی جانچ کے بعد این سی پی ممبر اسمبلی سنگرام جگپات کو گرفتار کیا۔ اس کے بعدتین اور ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقوں میں پرانی سیاسی رنجش تھی۔ مہاراشٹر کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ احمد نگر کا معاملہ انتہائی سنگین ہے اور ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کو لے کر وہ مسلسل وزیر اعلی سے رابطے میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT