Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / شیو سینا کے کارکنوں کو جموں وکشمیر میں داخل ہونے سے روکا گیا

شیو سینا کے کارکنوں کو جموں وکشمیر میں داخل ہونے سے روکا گیا

جموں24اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے پیر کے روز پڑوسی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے شیو سینا کے اراکین کو جموں وکشمیر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ شیو سینا کے اراکین یہاں راج بھون میں ریاستی گورنر این این ووہرا کو ایک میمورنڈم پیش کرنا چاہتے تھے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا ‘پنجاب سے تعلق رکھنے والے شیو سینا اراکین ریاستی گورنر مسٹر ووہرا کو وادئ کشمیر میں فوج پر حالیہ حملوں کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کرنا چاہتے تھے ‘۔ انہوں نے بتایا کہ شیو سینا کے قافلے کو ضلع کٹھوعہ میں لکھن پور کے مقام پر روکا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ دیر تک روکے رکھنے کے بعد صرف شیوسینا قائدین کو جموں وکشمیر میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ پولیس نے مزید بتایا ‘پنجاب۔ جموں وکشمیر سرحد پر سیکورٹی فورس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT