Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / شی ٹیم کی کارکردگی سے خواتین میں اعتماد

شی ٹیم کی کارکردگی سے خواتین میں اعتماد

پولیس کے خصوصی شعبہ کے تین سال کی تکمیل، رچہ کنڈہ کمشنر کا خطاب
حیدرآباد۔/20ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش مرلیدھر بھگوت نے کہا کہ شی ٹیم کی کارکردگی خواتین اور لڑکیوں میں خود اعتمادی میں اضافہ کی بہترین وجہ ثابت ہورہی ہے۔ کمشنر پولییس نے آج یہاں شی ٹیم کی تین سالہ تکمیل کے موقع پر منعقدہ پروگرام کو مخاطب کیا اورکہا کہ شی ٹیم پر خواتین اور لڑکیاں اب برسرکار سرپرستوں سے زیادہ بھروسہ کرنے لگی ہیں۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال کے عرصہ میں شی ٹیم نے خواتین اور لڑکیوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے چند واٹس ایپ پیامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب لڑکیاں اور خواتین شکایت کرتی ہیں تو وہ شی ٹیم سے درخواست کرتی ہیں کہ شکایت کے متعلق ان کے والدین اور سرپرستوں کو نہ بتائیں۔ پولیس نے راز میں رکھتے ہوئے خواتین میں اعتماد کو بحال کیا ہے جس کے سبب اب خواتین اور لڑکیاں بالخصوص ظلم و زیادتی کا شکار شکایت کرنے میں آگے آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شی ٹیم کے تحت مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے رچہ کنڈہ پولیس نے ’ ’ شی فار ہر ‘‘ (SHE FOR HER) کا آغاز کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت گذار خواتین کی مرضی کے مطابق فوجداری مقدمات کو اہمیت دی جارہی ہے اور اکثر معمولی سزا کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔ شی ٹیم نے کئی ایک واقعات میں از خود مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کے اقدامات انجام دیئے ہیں ۔ انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ظلم و زیادتی کو برداشت نہ کریں اور کسی بھی قسم کی ہراسانی کا قانون کے ذریعہ مقابلہ کریں۔ شی ٹیم ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔ اس موقع پر خواتین تنظیموں کے دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT