Tuesday , June 19 2018
Home / مذہبی صفحہ / صاحب اولاد ہونے کے اذکار

صاحب اولاد ہونے کے اذکار

محترم محمد رضی الدین معظم ٭ شوہر جب بھی بیوی سے ہمبستری کرنا چاہے، ہمیشہ ’’یامغنی‘‘ ۸۰ بار پڑھنے کی عادت ڈالے، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔

محترم محمد رضی الدین معظم
٭ شوہر جب بھی بیوی سے ہمبستری کرنا چاہے، ہمیشہ ’’یامغنی‘‘ ۸۰ بار پڑھنے کی عادت ڈالے، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ ہمبستری سے پہلے شوہر اپنی شہادت کی اُنگلی سے بیوی کی پیشانی پر سورہ مرسلات کی آیات ’’الم نخلقکم من مآئٍ مھین o فجلعنٰہ فی قرارٍ مکین o الی قدرٍ معلوم o فقدرنا فنعم القادرون o‘‘ لکھ کر ہمبستر ہو اور یہ عمل جاری رکھے، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ جمعہ کی نصف شب کے بعد کسی ایسی جگہ بیٹھ کر، جہاں کوئی دیکھ نہ سکے، سورۂ نساء کی پہلی آیت تین بار پڑھ کر مٹھائی یا حلوہ پر دم کرکے شوہر بیوی کو کھلائے اور پھر ہمسبستر ہو۔ یہ عمل تین جمعہ تک جاری رکھے، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ بیوی کو چاہئے کہ بعد عشاء چالیس روز تک سورۂ الم نشرح ۷۰ بار، یا مصور یا اللّٰہ ۳۳۶ بار، آیۃ الکرسی گیارہ بار پڑھ کر دودھ پر دَم کرے اور پھر اس دودھ کو میاں بیوی آدھا آدھا پی کر ہمبستر ہوں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ دو اُبلے ہوئے انڈوں کے چھلکے نکالکر ایک انڈے پر بیوی قلم سے سورۂ ذاریات کی آیت مبارکہ ’’والسماء بنینٰھا باید وانا لموسعون‘‘ لکھ کر شوہر کو کھلاد ے۔ اسی طرح دوسرے انڈے پر شوہر سورۂ ذاریات کی آیت ’’والارض فرشنھا فنعم الماھدون‘‘ لکھ کر بیوی کو کھلا دے اور پھر دونوں ہمبستر ہوں۔ یہ عمل تین روز تک جاری رکھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی ملے گی۔
میاں بیوی ہر نماز کے بعد دو بار یہ دعاء کرتے رہیں: ’’رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصَّالِحِیْن o رَبِّ لَاتَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْن o‘‘۔ ان اعمال کو جاری رکھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور صاحب اولاد ہو جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT