صادق انکاونٹر کیس : ترون باروٹ کی ہائیکورٹ میں ضمانت عرضی

احمدآباد ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) زیریں عدالت سے ضمانت کے حصول میں ناکامی کے بعد معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ترون باروٹ جو صادق جمال فرضی انکاونٹر کیس میں سلاخوں کے پیچھے ہیں، آج گجرات ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے۔ یکم ڈسمبر کو یہاں خصوصی سی بی آئی عدالت نے ان کی ضمانت عرضی اس بنیاد پر مسترد کردی تھی کہ چارج شیٹ کے مطابق وہ انکاونٹر کی ان

احمدآباد ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) زیریں عدالت سے ضمانت کے حصول میں ناکامی کے بعد معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ترون باروٹ جو صادق جمال فرضی انکاونٹر کیس میں سلاخوں کے پیچھے ہیں، آج گجرات ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے۔ یکم ڈسمبر کو یہاں خصوصی سی بی آئی عدالت نے ان کی ضمانت عرضی اس بنیاد پر مسترد کردی تھی کہ چارج شیٹ کے مطابق وہ انکاونٹر کی انجام دہی میں ملوث ہیں۔ جسٹس اے ایس دوے امکان ہے ان کی عرضی پر 18 ڈسمبر کو سماعت کریں گے۔ بھاؤ نگر کے نوجوان صاد ق کا گجرات پولیس نے 13 جنوری 2003ء کو شہر کے نروڈا علاقہ میں واقع گیلکسی سنیما کے قریب انکاونٹر کردیا تھا۔ چارج شیٹ میں باروٹ کے ساتھ انسپکٹرس و دیگر شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT