Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / صادق جمال انکاؤنٹر کیس پولیس عہدیدار کی درخواست ضمانت

صادق جمال انکاؤنٹر کیس پولیس عہدیدار کی درخواست ضمانت

احمدآباد۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے 2003ء کے صادق جمال انکاؤنٹرکیس کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی کو آج ایک نوٹس جاری کردی ہے۔معطل شدہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ترون بروت نے ضمانت کی درخواست داخل کی ہے۔ اس سلسلے میں یہ نوٹس دی گئی ۔ جسٹس اننت ایس دیو نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 اگست کو مقرر کی ہے۔ اپنی درخواست ضمانت

احمدآباد۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے 2003ء کے صادق جمال انکاؤنٹرکیس کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی کو آج ایک نوٹس جاری کردی ہے۔معطل شدہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ترون بروت نے ضمانت کی درخواست داخل کی ہے۔ اس سلسلے میں یہ نوٹس دی گئی ۔ جسٹس اننت ایس دیو نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 اگست کو مقرر کی ہے۔ اپنی درخواست ضمانت میں بروت نے استدلال پیش کیا ہے کہ سی بی آئی نے 21 ڈسمبر 2012ء کو صادق انکاؤنٹر کیس کی چارج شیٹ پیش کی ہے، تاہم سی بی آئی عدالت میں اس کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ بروت دو سال سے جیل میں محروس ہیں۔

TOPPOPULARRECENT