Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صاف ستھری غذا بہتر صحت کی ضامن

صاف ستھری غذا بہتر صحت کی ضامن

کریم نگر میں ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹرعلیم کا خطاب

کریم نگر میں ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹرعلیم کا خطاب
کریم نگر /6 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صاف ستھرے غذاء کے استعمال سے عوام مکمل صحتمند زندگی گذارسکتے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت عہدیدار ڈاکٹر علیم نے منگل کو عالمی یوم صحت کے موقع پر پیر کو ان کے دفتر میں منعقدہ پریس میٹ میں شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر سال 7 اپریل کو عالمی یوم صحت کے انعقاد کے ضمن میں عالمی ادارہ صحت ہر سال ایک نعرہ کے ساتھ عوام میں شعور بیداری اجاگر کر رہا ہے ۔ اس سال غذائی اشیاء ( اشیائے خوردنی تحفظ ) و پیداوار سے لیکر پلیٹ تک صاف صفائی کی پابندی کرنے کے نعرہ کے ساتھ آگے آئی ۔ خراب ناقابل استعمال غذا کے ذریعہ 200 قسم کے امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ آلودہ غذاء کے ذریعہ پھیلنے والے امراض کی وجہ سے سماجی و معاشی ترقی سے عوام دور ہوتے ہیں ۔ خورد نوشی اشیاء کی تیاری میں پکوان کے وقت زیادہ جلانا یا پکانا داغ لگنے کی وجہ سے نقصان دہ کمیائی اجزاء پیدا ہوتے ہیں ۔ پھل ، ترکاری کی پیداوار میں صحیح طریقہ کار کی پابندی نہ کرنے پر نومولود بچوں سے لیکر حاملہ خواتین ، معمرین کئی ایک مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے اور حاملہ خواتین نومولود بچوں ، معمرین کیلئے تیار کی جانے والی غذاؤں کی تیاری میں خصوصی احتیاط برتیں ۔ بازاروں میں خوردنی اشیاء ہاسپٹل ، ریسٹورنٹ میں کھانے سے قبل اس پر چسپاں لیبل پر تاریخ تیاری، معیاد، وغیرہ پر غور کریں ۔

TOPPOPULARRECENT