Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کی مساعی

صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کی مساعی

الیکشن واچ کی گول میز کانفرنس ، ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر دانا کشور کا خطاب
حیدرآباد۔8نومبر(سیاست نیو ز) کمشنر بلدیہ گریٹر حیدرآباد و ایم ڈی محکمہ آبرسانی مسٹر دانا کشور نے کہاکہ صاف او ر شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے علاوہ رائے دہی کے تناسب میںاضافے کے لئے بھی ریاستی الیکشن کمیشن اور بلدیہ گریٹر حیدرآباد کی جانب سے بڑے پیمانے کی مہم چلائی جارہی ہے اور اس کام کے لئے رضاکارانہ تنظیموں‘ فلاحی اداروں ‘ سیول سوسائٹی کااشتراک بھی مددگار ثابت ہورہا ہے۔ واٹر ورکس دفتر خیر یت آباد میںالیکشن واچ2018کے زیراہتمام منعقدہ گول میزسے خطاب کرتے ہوئے آئی اے ایس دانا کشور نے کہاکہ رائے دہی کے مرکز‘ ناموں کے اندراج سے متعلق جانکاریاں حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ایپ تیار کیاگیا ہے جس کی مدد سے الیکشن سے جڑی تمام ضروری جانکاریاں گھر بیٹھے حاصل کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ رائے دہی مراکز پر جسمانی معذروین کے لئے خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔جسمانی معذورین کو زیر تجویز ایپ کی مدد سے پولنگ بوتھ تک جانے اور قطار میںکھڑے بغیر اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کا بھی موقع فراہم کیاجائے گا۔گریٹر حیدرآباد میںایک لاکھ کے قریب جسمانی طور پر معذور رائے دہندے ہیں مگر تمام کے نام فہرست رائے دہندگان میںشامل نہیںہونے کی وجہہ سے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مسٹر دانا کشور نے کہاکہ جسمانی معذورین کے لئے اس بات کی بھی رعایت دی گئی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے مذکورہ ایپ کی مدد سے اپنے ناموں کا اندراج بھی کراسکتے ہیں۔ تحقیق کے بعد جنگی خطوط پر ایسے رائے دہندووں کو ووٹر ائی کارڈ بھی جاری کیاجائے گا۔اس مرتبہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میںآنے والے تمام تعلیمی اداروں بالخصوص اسکولوں کی مدد سے رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کو یقینی بنانے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔اسکولوں میںطلبہ کو حلف دلایاجائے گاکہ وہ اپنے والدین کورائے دہی میںحصہ لینے کے لئے زوردیں اور انہیں ووٹ کرنے کے لئے مجبور کریں۔مسٹر دانا کشور نے کہاکہ گریٹر حیدرآباد کے تمام اسمبلی حلقہ جات میںاین جی اوز ‘ سیول سوسائٹی اور رضاکارانہ تنظیموں کے اشتراک سے رائے دہی کے لئے خصوصی شعوربیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔اس موقع پر مسٹر پدمنابھا ریڈی‘ ڈاکٹر رائو چیلنی ‘ مسٹر وی وی رائو نے بھی خطاب کیا۔ نئے او رپرانے شہر کی ایک سو سے زائد رضاکارانہ تنظیموں کے سربراہان او رذمہ داران نے بھی اس اجلاس میںشرکت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT