Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / صبح جلد جاگیں ، زندگی میں ڈسپلن آجائے گا : عامر علی خاں

صبح جلد جاگیں ، زندگی میں ڈسپلن آجائے گا : عامر علی خاں

روزنامہ سیاست کی خدمات بے باک اور حقائق پر مبنی :جیون ریڈی ، جگتیال میں بیاڈمنٹن ٹرافی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جگتیال۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) نوجوان نسل میں صحت اور ٹیم اِسپرٹ کیلئے اسپورٹس سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے دورہ حاضر میں بچوں کو تعلیم کیلئے گھروںمیں محدود کردیا جارہا ہے ۔ذہن کی نشونما اور تازگی کیلئے کھیل کود بہت ضروری ہے ۔ جس سے بچوںکی نہ صرف صحت بلکہ قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے ، ان خیالات کا اظہار جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے گذشتہ رات جگتیال پرنس گارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ عمران پرتاپ گڑھی بیاڈ منٹن ٹورنمٹ 2018کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،سید جمیل احمد صدر عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے عمران پرتاپ گڈی بیاٹ منٹن ٹورنمنٹ کا انعقادعمل میں لایا گیا جس میں بین ضلعی40 ٹیموںنے حصہ لیا ،ونرٹیم کوٹرافی کے ساتھ 10,000ہزار روپئے نقد انعام اور رنر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5,000ہزار روپئے نقدانعام دیا جائے گا۔ اس ٹورنمنٹ کے چیف اڈوائزر محمد محمود علی افسر ،عرفان جعفر رشید،کے علاوہ منجمنٹ میر کاظم علی ، محمد عبدالمجاہد عادل نے انتظامات میں حصہ لیا۔ جناب عامر علی خاں نے اس ٹورنمنٹ کا جیون ریڈی کے ہمراہ ربن کاٹ کر افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر جناب عامر علی خاںنے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کافروغ بہت ضروری ہے اور نوجوان نسل کو صبح اٹھنے کی عادت ڈالنا ضروری ہے۔ راتوں میں دیر تک جاگنا فیشن بن گیا ہے ۔ آج نوجوانوںمیں ڈسپلن کی ضرورت ہے،آج کھیل کود سے دوری کے سبب کئی ایک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ شٹل ٹورنمنٹ کے انعقاد پر سید جمیل احمد عیدگاہ کمیٹی کی ستائش کی اور انہوں نے اسی طرح تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کو فروغ دینے کیلئے آگے آنے کیلئے زور دیا جس کے لئے روزنامہ سیاست کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی پیش کش کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران پرتاپ گڑھی کے نام سے جگتیال میں انتے بڑے پیمانے پر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لانے پر اورافتتاحی تقریب میں جناب عامر علی خان کی شرکت پر مبارکباد پیش کی ،انہوں نے کہاکہ جتنی تعلیم میں دلچسپی ضروری ہے اتنی ہی کھیل کود میں بھی ضرورت ہے ۔ کھیل کود زندگی کا ایک حصہ ہے ۔ جو بھائی چارگی قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے ۔ آج مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے اسپورٹس کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور قابل لحاظ بجٹ مختص نہیں کیا جارہا ہے اور مدارس اور کالجوںمیں بھی کھیل کیلئے بچوںکوکھلے میدان کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ آج جوبھی کھیل کو د مقابلے ہو رہے ہیں وہ چند حضرات کے تعاون سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ کھیل کود دوستانہ تعلقات کو فروغ دیتے ہیں ۔ انہوں عمران پرتاپ گڑھی کی شاعری کی ستائش کی اور کہا کہ انکی شاعری ملک میں حالات حاضرہ پر عوام کو متاثر کرتی ہے ۔اور ہندو مسلم ایکجہتی کیلئے بھی انکی شاعری قابل داد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک سیکولر ملک ہے اگر کوئی اس ملک کو کسی ایک مذہب سے جوڑنے کا خواب دیکھتا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوسکتا جتنا ہندوں کا حق ہے اتناہی مسلمانوں کا ہے ۔اس ملک کی جمہوریت کیلئے سب ہی نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کے اسکی بقا کیلئے ہر ایک کو تعاون کرنا چاہئے انہوں نے روز نامہ سیاست کی صحافتی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حقا ئق پر مبنی اور بے باک صحافت میں روزنامہ سیاست دیگر اخبارات کے بہ نسبت مثالی خدمات پیش کررہاہے ۔ میری 35سالہ سیاست سے وابستہ زندگی جب سے میں روز نامہ سیاست دیکھ رہا ہوں اور جو جناب عابد علی خان نے اس اخبار کو جس انداز میں آغاز کئے اسکو جناب زاہد علی خان اور جناب عامر علی خان نے پروان چڑھایا انہوں نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ میں جناب عامر علی خان کی شرکت کا مجھے یقین نہیں تھا اتنی مصروفیات کے باجود جگتیال تشریف لانے پر انہوںنے شکریہ ادا کیا ۔ اور سابقہ بلدیہ چیرمین گری ناگابھوشنم ، وائس چیرمین بلدیہ سراج الدین منصور، کونسلرس منیر الدین منا ،عبدالباری،خواجہ کمال الدین، کوآپشن ممبر ذولفی ،خواجہ سمیع الدین اظہر ،مکثر علی نہال، بنڈا شنکر، عارف بھائی، محمد کبیر ، محمد آصف ٹی آر ایس قائد، محمد صلاح الدین منا ، اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT