Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / صبروتحمل سے کام لینے ہندوپاک کو بان کی مون کا مشورہ

صبروتحمل سے کام لینے ہندوپاک کو بان کی مون کا مشورہ

اقوام متحدہ ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہندوستان اور پاکستان کو زیادہ سے زیادہ صبروتحمل کے مظاہرہ کا مشورہ دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کے مابین مجوزہ بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ بان کی مون نے گذشتہ روز ان کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ صحافتی بیان میں کہا ہیکہ ’’سکریٹری جنرل نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا ہیکہ وہ زیادہ سے زیادہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔ نیز سویلیئنس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کارگر قدم اٹھائیں‘‘۔ بان نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعہ اپنے اختلافات کی یکسوئی کریں۔ ہندوپاک کے مابین قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر مجوزہ بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس کے مثبت نتائج  برآمد ہوں گے۔ انہوں نے سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT