Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / صبر و تحمل کیلئے ترکی اور کرد باغیوں کو اوباما کا مشورہ

صبر و تحمل کیلئے ترکی اور کرد باغیوں کو اوباما کا مشورہ

واشنگٹن ۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر براک اوباما نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران حکومت انقرہ اور کرد وائی جی پی فورسیس پر زور دیا کہ وہ شمالی شام میں ایک دوسرے سے خیرسگالی کے ساتھ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ وہائٹ ہاؤز سے جاری ایک بیان کے مطابق ’’صدر اوباما نے زور دیا کہ کرد وائی جی پی جنگجوؤں کو چاہئے کہ وہ زائد علاقہ پر قبضہ کیلئے اس صورتحال کا استحصال نہ کریں اور ترکی پر زور دیا کہ وہ اس علاقہ میں فضائی حملے بند کرتے ہوئے جوابی خیرسگالی کا مظاہرہ کرے ‘‘ ۔
امریکہ، ہند۔پاک بہتر تعلقات کا خواہاں
واشنگٹن۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، واشنگٹن میں نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ واشنگٹن میں مارچ میں نیوکلیئر سکیورٹی سربراہ کانفرنس کے دوران نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی تو بات چیت میں مدد کر سکتے ہیں۔ امریکہ پاک، ہندوستان امن عمل کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے، نواز، مودی ملاقات کے سلسلے میں کسی بھی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT