Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / صحافتی برادری کے اعزاز میں چیف منسٹر کا عشائیہ

صحافتی برادری کے اعزاز میں چیف منسٹر کا عشائیہ

جناب کے چندر شیکھر راؤ فرط مسرت کے ساتھ جناب زاہد علی خاں سے بغلگیر ہوگئے

جناب کے چندر شیکھر راؤ فرط مسرت کے ساتھ جناب زاہد علی خاں سے بغلگیر ہوگئے
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صحافتی برادری کے ساتھ اپنی خیر سگالی کا اظہار کیا اور آج شب ہوٹل تاج کرشنا میں صحافتی برادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ اس عشائیہ میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا تلگو ، اردو ، انگریزی و ہندی اخبارات کے مدیران ، صحیفہ نگاروں کی کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عشائیہ پروگرام میں شریک ہوتے ہوئے ہر ایک سے فرداً فرداً ملاقات کی اور بالخصوص جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے اپنے خلوص کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ بغل گیر ہوئے ۔ اس عشائیہ پروگرام میں شریک ہونے والے بعض اہم اخبارات کے مدیران میں مسرس زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست ، عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست ، سرینواس ریڈی ، ریزیڈنٹ ایڈیٹر دی ہندو ، سرینواس راؤ ایڈیٹر آندھرا جیوتی ، کے شیکھر ریڈی ایڈیٹر نمستے تلنگانہ ، گوری شنکر پولٹیکل ایڈیٹر دکن کرانیکل کے علاوہ تمام اخبارات و الیکٹرانک ٹی وی چیانلس کے بیورو چیف رپورٹرس کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ اس موقع پر جگدیش ریڈی وزیر تعلیم ، ریاستی وزیر بڑی آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ ، رکن پارلیمان ڈاکٹر کے کیشو راؤ مشیران حکومت تلنگانہ مسرس اے کے گوئیل ، رام لکشمن ، ڈاکٹر کے وی رمنا چاری وغیرہ بھی شریک تھے ۔ آر وی چندرا ودن کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ، اے سبھاش گوڑ ، ڈائرکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ و دیگر عہدیداران محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے خیر مقدم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT