Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / صحافیوں، ڈرائیورس اور ہوم گارڈس کیلئے بیمہ اسکیم میں توسیع

صحافیوں، ڈرائیورس اور ہوم گارڈس کیلئے بیمہ اسکیم میں توسیع

حیدرآباد۔/6اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں صحافیوں، ڈرائیورس اور ہوم گارڈز کیلئے حادثاتی بیمہ اسکیم میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپئے ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ چیف منسٹر نے اس اسکیم کے پریمیم کے طور پر 5 کروڑ روپئے کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں فائیل پر دستخط کردیئے۔ اس اسکیم سے 9.68 لاکھ ڈرائیورس، 21289 ہوم گارڈز اور 10ہزار سے زائد ورکنگ جرنلسٹس کو فائدہ مل سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT