Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / صحافیوں ، اساتذہ پر حملہ فاشیزم : کانگریس

صحافیوں ، اساتذہ پر حملہ فاشیزم : کانگریس

نئی دہلی ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور صحافیوں پر پٹیالہ ہاؤز عدالت کے احاطہ میں حملے کو ’’فاشیزم کی کارستانی‘‘ قرار دیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا بار کونسل اور عدالت اس معاملہ کا جائزہ لے گی۔ کانگریس کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ نے یہ سوال اپنے ٹوئیٹر پر شائع کیا ہے۔ سی بی ایس ٹی، ایف آئی ٹی آئی، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور اب پٹیالہ ہاؤز عدالت کے احاطہ میں فاشیزم کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ کیا وہ ہندوستان کے بنیادی نظریہ کی بیخ کنی چاہتے ہیں۔

 

ٹاملناڈو اسمبلی میں
محصول سے پاک بجٹ کی پیشکشی
چینائی۔/16فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ٹاملناڈو نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر محصول سے پاک ( ٹیکس فری ) بجٹ پیش کیا اور یہ تیقن دیا کہ معیشت کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ حکومت نے یہ الزام عائد کیاکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گراوٹ اور مرکزی فنڈس کی تقسیم میں امتیاز کی وجہ سے معاشی ترقی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔ اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر فینانس اوپیزسلیوم نے کہا کہ ریاست میں محصولیات کی شرح میں کمی بالخصوص کمرشیل ٹیکس کی وصولی میں گراوٹ آئی ہے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلس ٹیکس گھٹ گیا ہے جو کہ عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں تخفیف کا نتیجہ ہے۔ تاہم پیز سلیوم نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مصارف مکمل قابو میں ہیں اور حکومت کفایت شعاری سے کام لے رہی ہے۔ دریں اثناء اپوزیشن بشمول ڈی ایم ڈی کے، ڈی ایم کے اور بائیں بازو کی جماعتوں نے بعض مسائل اٹھانے کی اجازت دینے سے انکارپر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT