Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / صحافیوں پر حملہ کرنے والے ڈی ایم کے ورکرس گرفتار

صحافیوں پر حملہ کرنے والے ڈی ایم کے ورکرس گرفتار

چینائی 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )پولیس نے ڈی ایم کے پارٹی کے گیارہ ارکان کو پارٹی خازن ایم کے اسٹالن کی رہائش گاہ کے روبرو صحافیوں پر حملہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ تمام گرفتار شدہ ارکان کو ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں دیدیا گیا اور انہیں ویلور جیل روانہ کردیا گیا ۔ یہا

چینائی 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )پولیس نے ڈی ایم کے پارٹی کے گیارہ ارکان کو پارٹی خازن ایم کے اسٹالن کی رہائش گاہ کے روبرو صحافیوں پر حملہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ تمام گرفتار شدہ ارکان کو ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں دیدیا گیا اور انہیں ویلور جیل روانہ کردیا گیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ میڈیا کے ایک سیکشن میں پارٹی امور کے بارے میں مبینہ طور پر غلط خبریں شائع کرنے کے خلاف پارٹی ورکرس نے احتجاج کیا جس میں تین صحافیوں کو زدوکوب بھی کیا گیا جو شدید طو رپر زخمی ہوگئے ۔ یاد رہے کہ حالیہ اختتام پذیر لوک سبھا انتخابات میں ڈی ایم کے نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسٹالن نے پارٹی عہدہ سے دستبردار ہونے کی پیشکش کی تھی اور اس طرح ڈی ایم کے کیمپ میں کافی ڈرامہ بازی دیکھنے میں آئی لیکن اسٹالن نے پھر قلا بازی کھاتے ہوئے پارٹی عہدہ سے مستعفی ہونے کے فیصلہ سے اپنے والد اور پارٹی سربراہ ایم کرونا ندھی کی ہدایت پر دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

TOPPOPULARRECENT