Tuesday , December 18 2018

صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈ ‘ پالیسی تیار کرنے 11 رکنی کمیٹی

مسرس رامچندرا مورتی ‘ ظہیر الدین علی خاں ‘ سرینواس ریڈی ‘ شیکھر ریڈی ‘ سیلیش ریڈی کرانتی و دیگر شامل

مسرس رامچندرا مورتی ‘ ظہیر الدین علی خاں ‘ سرینواس ریڈی ‘ شیکھر ریڈی ‘ سیلیش ریڈی کرانتی و دیگر شامل
حیدرآباد 24 فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں صحافیوں کو اکریڈیٹیشن کارڈ کی اجرائی کیلئے پالیسی تیار کرنے حکومت نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ڈاکٹر آر وی چندرا ودن سکریٹری اطلاعات و تعلقات عامہ نے احکام جاری کئے ۔ کے رامچندرا مورتی ایڈیٹوریل ڈائرکٹر ساکشی کی صدارت میں 11رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ارکان میں مسٹر کے سرینواس ریڈی ایڈیٹر منا تلنگانہ ‘ جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست ‘ کے شیکھر ریڈی ایڈیٹر نمستے تلنگانہ ‘ سیلیش ریڈی سی ای او 6 ٹی وی ‘ کرانتی کرن جنرل سکریٹری تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس‘ ٹی وینکٹ کرشنا ایچ ایم ٹی وی ‘سی آر گوری شنکر پولیٹیکل ایڈیٹر دکن کرانیکل ‘شریمتی ونجا سینئر جرنلسٹ ‘ شریمتی اے سریتا ٹی نیوز‘ اور ڈائرکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ شامل ہیں۔ کمیٹی کے کنوینر ڈائرکٹر انفارمیشن و پبلک ریلیشن نے 21 فروری کو چیف منسٹر کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں صحافیوں کو اکریڈیٹیشن کارڈس اور دیگر فلاحی اقدامات کے بارے میں غور کیا تھا۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو کارڈس کی اجرائی کی پالیسی طئے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی پالیسی کے علاوہ حکومت کو رہنمایانہ خطوط و فوائد کے سلسلہ میں رپورٹ پیش کریگی۔ تا کہ اس کے مطابق صحافیوں کو کارڈس جاری کئے جائیں۔ کمیٹی اندرون ایک ہفتہ رپورٹ پیش کریگی ۔ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر تلنگانہ حکومت میڈیا اکریڈیٹیشن قواعد مرتب کرے گی جس کے تحت اسٹیٹ میڈیا اکریڈیٹیشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو درخواستوں کی وصولی اور ان کا جائزہ لینے کی ذمہ داری نبھائے گی۔ یہ کمیٹی مستحق صحافیوں کو کارڈس جاری کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT