Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / صحافیوں کو مکانات کے پٹہ الاٹ کرنے کی تجویز : ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا ادعا

صحافیوں کو مکانات کے پٹہ الاٹ کرنے کی تجویز : ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا ادعا

حیدرآباد۔17 مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر مال محمد محمود علی نے کہا کہ حکومت ریاست میں صحافیوں کو مکانات کے پٹے الاٹ کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔ اسمبلی میں کانگریس، تلگودیشم اور ٹی آر ایس کے ارکان ومشی چند ریڈی، ایس وینکٹ ویریا، ریونت ریڈی، ایس رام لنگا ریڈی، جی بالراجو اور ڈی ونئے بھاسکر کے سوال کے جواب میں ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ اس تجویز پر جتنا جلد ممکن ہوسکے عمل آوری کی جائے گی۔ وقفہ سوالات کی فہرست میں شامل یہ سوال مباحث کا موضوع نہیں بن سکا کیوں کہ اسپیکر نے تنگی وقت کے باعث وقفہ سوالات کو ملتوی کردیا۔ بعد میں دیگر سوالات کے تحریری جواب جاری کئے گئے۔ اسی دوران وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے مخصوص اخباری نمائندوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ حکومت نے گوپن پلی علاقہ میں اراضی کی نشاندہی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT