صحافیوں کو مکان کیلئے رقمی تعاون کا وعدہ۔ سدرشن ریڈی

بودھن۔/11اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کے امیدوار بودھن پی سدرشن ریڈی نے یہاں اے آر گارڈن فنکشن ہال میں صحافیوں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس برسراقتدار آنے کے بعد سطح غربت سے نچلی سطح پر گزر بسر کرنے والے تمام صحافیوں کو مکانات کی تعمیر کرنے کیلئے انہیں نقد پانچ لاکھ روپئے رقم فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بودھن سے تعلق رکھنے والے مستحق صحافیوں کو ان کی جانب سے مزید ممکنہ تعاون کرنے کا مسٹر ریڈی نے تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اردو صحافیوں کی تنظیم تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن کی نمائندگی پر ان کے دور وزارت میں ضلع نظام آباد کی ایکریڈیشن کمیٹی میں اردو صحافی کو بھی کمیٹی میں شامل کرنے کی ضلع کلکٹر کو ہدایت دی گئی تھی۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس دور حکومت میں صحافیوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔ اس اجلاس میں پرنٹ و الکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مسٹر سدرشن ریڈی کے ساتھ صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان سابق صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ جاوید اکرم ایم پی پی گنگاشنکر، شیخ محی الدین پاشاہ ، خواجہ فیاض الدین و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT