Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / صحافیوں کیلئے اراضی ، گول میز کانفرنس کا انعقاد

صحافیوں کیلئے اراضی ، گول میز کانفرنس کا انعقاد

مختلف یونینوں کے قائدین کی شرکت ، رابطہ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ

حیدرآباد۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) جرنلسٹس ہاؤزنگ سوسائٹیز پریس کلب اور صحافیوں کی یونینوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافیوں کو اراضی ؍ فلیٹس کے الاٹمنٹ کے عمل میں سرعت پیدا کریں۔ پریس کلب، سوماجی گوڑہ میں جرنلسٹ ہاؤزنگ سوسائٹیز اور صحافیوں کے نمائندہ تنظیموں کے قائدین کی اس سلسلے میں ایک گول میز کانفرنس منعقد ہوگی جس میں متفقہ طور پر اس مقصد کے حصول کیلئے ایک جرنلسٹس ہاوزنگ رابطہ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ گول میز کانفرنس میں ہاؤزنگ سوسائٹیز پریس کلبس اور صحافیوں کی یونینوں کے زائد از 55 قائدین نے شرکت کی اور تقریباً 2 گھنٹوں تک حیدرآباد میں صحافیوں کیلئے امکنہ اسکیم پر جلد سے جلد عمل آوری کو یقینی بنانے کے لائحہ عمل پر غوروخوض کیا۔ جرنلسٹس کوآپریٹیو ہاؤزنگ سوسائٹی لمیٹیڈ کے صدر و سیکریٹری ڈی وینکٹ چاری اور محمد شہاب الدین ہاشمی، ٹی یو ڈبلیو جے کے جنرل سیکریٹری مسٹر وراحت علی، صدر و سیکریٹری تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ایم سومیا اور بی بسواپنیا، حیدرآباد پریس کلب کے صدر راج مولی چاری سیکریٹری مسٹر وجئے کمار ریڈی، ایچ یو جے کے صدر محمد ریاض احمد سیکریٹری ایس شنکر گوڑ، تلنگانہ اُردو جرنلسٹس فورم کے مسٹر باقر، مسٹر لیئق اور مسٹر ویدیکا راملو نے شرکت کی اور مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے صحافیوں میں اتحاد پر زور دیا۔ سینئر صحافی مسٹر سیلیش ریڈی، دلیپ ریڈی، ستیا مورتی، وی جے ایم دیواکہ، ایم کوٹیشور راؤ، ایم سرینواس، اجنتا، منجری، وینو مادھو راؤ، ریحانہ بیگم، ایشور ریڈی اور ایم اے رحمن، محمد علیم الدین نے بھی شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT