Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / صحافیوں کی فلاح و بہبود پر حکومت توجہ دے

صحافیوں کی فلاح و بہبود پر حکومت توجہ دے

فوری 100 کروڑ روپئے جاری کرنے دیاکر راؤ کا مطالبہ

فوری 100 کروڑ روپئے جاری کرنے دیاکر راؤ کا مطالبہ
حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگو دیشم نے کہا ہے کہ علیحدہ تلنگانہ جدوجہد میں میڈیا اور صحیفہ نگاروں نے اہم رول ادا کیا تھا اور صحافیوں کے بغیر علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل ممکن نہیں تھی۔ علاوہ ازیں اگر صحیفہ نگار تلنگانہ جدوجہد میں نہ رہتے تو تلنگانہ راشٹر سمیتی کا وجود ہی نہیں رہتا ۔ محض صحافیوں کی وجہ سے آج تلنگانہ راشٹر سمیتی کا وجود برقرار ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد تلنگانہ تلگو دیشم مقننہ پارٹی ای دیاکر راؤ نے بتایا کہ جب چندر شیکھر راؤ کو جرنلسٹوں کی ضرورت تھی تب انہوں نے ان سے استفادہ کیا اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اعلانات کئے لیکن آج وہی چندر شیکھر راؤ ہر سطح پر صحافیوں کو نظرانداز کررہے ہیں۔ جرنلسٹوں کو درپیش مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج جرنلسٹوں کو اپنے مسائل کی یکسوئی اور حقوق حاصل کرنے حکومت سے لڑنے اور ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کرنا پڑرہا ہے۔ حکومت کے اس طرز عمل پر مسٹر دیاکر راؤ نے تاسف کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جدوجہد میں ہماری رہنمائی کرنے والے صحافی ہی تھے لہٰذا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے فی الفور 100کروڑ روپئے فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت بالخصوص چیف منسٹر پر صحافتی آزادی پر پابندیاں عائد کرنے اور صحافتی وقار کو متاثر کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کیلئے صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو سے مکتوب حاصل کرنے ہم پر دباؤ ڈالنے والے بھی صحیفہ نگار ہی تھے۔

TOPPOPULARRECENT