Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صحافیوں کی فلاح کیلئے ٹی یو ڈبلیو جے 57 سال سے مصروف

صحافیوں کی فلاح کیلئے ٹی یو ڈبلیو جے 57 سال سے مصروف

سرسلہ میں اتوار کو خصوصی اجلاس، پریس کانفرنس میں سی بھدراچلم کا خطاب
سرسلہ۔/19اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ ) ورکنگ نان ورکنگ صحافیوں کو فلاح و بہبود کیلئے مسلسل 57سالوں سے ٹی یو ڈبلیو جے کام کرتی چلی آرہی ہے ۔ تلگوریاستوں میں صحافیوں کو جو بھی سہولتیں حاصل ہورہی ہیں یہ سب ٹی یو ڈبلیو جے قدیم کی جدوجہد و کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انڈین جرنلسٹ یونین قومی کونسل رکن کرونالا بھدراچلم نے سرسلہ ضلع مستقر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تلنگانہ ریاست میں نئے اضلاع کی تشکیل کے بعد نئے اضلاع کے لئے نئی کمیٹیوں کی تشکیل جمہوری طرز پر ترتیب دی جانی چاہیئے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں 22 اکٹوبر کو سرسلہ میں ڈبلیو جے( آئی جے یو ) کا ایک خصوصی اجلاس واسوی کلیانہ منڈپم میں اتوار کو10بجے دن منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اس اجلاس میں سرسلہ ضلع کی نئی کمیٹی کی تشکیل کیلئے ارکان میں صدر و دیگر ذمہ داروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ، وزیر فینانس ایٹالہ راجندرا رکن پارلیمٹ کریم نگر ونود کمار، کے سرینواس ریڈی،دیواپلی امر، این شیکھر، ولایت علی، کرشنا بھاسکر، وشواجیت و دیگر شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں ٹی یو ڈبلیو جے ریاستی رکن عاملہ ٹی وشواناتھ نائب صدر ٹی وی نارائنا نے بی ملیکارجن، سرسلہ پریس کلب صدر مٹابلی کاشی ناتھ، پروین کمار، ویملواڑہ پریس کلب صدر بی رمیش، آر بابو، ماجد، انیل، سرینواس، سنتوش، جوزف، گوگی کمار، سرینواس، جی ستیہ نارائن ریڈی، اے مہیندر، سرینواس، دیواریڈی، عظیم الدین، سوریا کرن ودیگر شریک ہوں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT