Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صحافیوں کی پہلی ریاستی کانفرنس کو کامیاب بنانے کی اپیل

صحافیوں کی پہلی ریاستی کانفرنس کو کامیاب بنانے کی اپیل

کورٹلہ میں منعقدہ اجلاس سے کروناکر اور سرینواس کا خطاب

کورٹلہ میں منعقدہ اجلاس سے کروناکر اور سرینواس کا خطاب
کورٹلہ ۔ 10اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس( آئی جے یو) کے زیراہتمام 19اپریل 2015ء کو للیتا کلاتھورنم ( باغ عامہ ) حیدرآباد میں منعقد شدنی پہلی کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ صدر جناب کروناکر سکریٹری جی سرینواس نے کورٹلہ کا دورہ کیا اور جناب ایم چندر شیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں پہلی ریاستی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور صحافیوں سے کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز اور مشورے لئے ‘ بعد ازاں ڈسٹرکٹ صدر جناب کروناکر ‘ سکریٹری جی سرینواس نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ( آئی جے یو) جو متحدہ ریاست میں صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں کافی جدوجہد کرتے ہوئے صحافیوں کے کئی مسائل حل کروا چکی ہے ۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ حیدرآباد میں ریاستی کانفرنس منعقد کررہی ہے ۔ اس کانفرنس کے ذریعہ ہم جرنلسٹوں کے دیرینہ حل طلب مسائل کو حکومت کے سامنے پیش کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکریڈیشن کارڈ کی میعاد ختم ہوئے 3ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود نئے کارڈس کی اجرائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے سلسلہ میں کی گئی جدوجہد میں صحافیوں کا اہم رول رہا ہے ‘ تاہم تلنگانہ کی ریاستی حکومت جرنلسٹوں کی بھلائی اور بہبود کیلئے خاطرخواہاقدامات نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے پریس اکیڈیمی کو ریٹنگ کونسل کی تشکیل میںجو بے قاعدگیاں انجام دی گئی ہیں ‘ اُسے ختم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ اس اجلاس سے جناب الیاس احمد خان نامہ نگار منصف کورٹلہ ‘ جناب عبدالعزیز نامہ نگار منصف مٹ پلی ‘ جناب سنگیا رپورٹر وارتا نے مخاطب کیا ۔ انہوں نے صحافیوں سے حیدرآباد میں یونین کی پہلی ریاستی کانفرنس میں کثیرتعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ۔ اس اجلاس میں کورٹلہ پریس کلب سکریٹری وی رنگا راؤ ‘ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو ممبر ٹی یو ڈبلیو جے ‘ چاند پاشاہ جرنلسٹ ‘ جناب صابر حسین ‘ جناب محمد نذیر الدین نامہ نگار رہنمائے دکن ‘ جناب محمد عبدالمصور نامہ نگار ’’سیاست ‘‘ کتھلاپور نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT