Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صحافیوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

صحافیوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

نیالکل /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) للیتا باغ تلگو یونیورسٹی نامپلی حیدرآباد میں منعقد صحافیوں کی مہا سبھا اجلاس میں ضلع میدک کے صحافیوں کی ایک وفد نے جناب ایم اے قادر فیصل ٹی یو ڈبلیو جے صدر رنگاچاری کی قیادت میں ایک احتجاجی ریالی نکالی ۔ جناب ایم اے قادر فیصل نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے دیرینہ مسائل ہیں انشورن

نیالکل /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) للیتا باغ تلگو یونیورسٹی نامپلی حیدرآباد میں منعقد صحافیوں کی مہا سبھا اجلاس میں ضلع میدک کے صحافیوں کی ایک وفد نے جناب ایم اے قادر فیصل ٹی یو ڈبلیو جے صدر رنگاچاری کی قیادت میں ایک احتجاجی ریالی نکالی ۔ جناب ایم اے قادر فیصل نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے دیرینہ مسائل ہیں انشورنس امکنہ جات مکانات اکریڈیشن کارڈس اور صحافیوں کے بچوں کو کارپوریٹ اسکولس میں مفت تعلیم و دیگر امور پر فوری عمل آوری کا مطالہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حصول تلنگانہ میں جرنلٹس کا اہم رول رہا ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا ۔ احتجاج ریالی میں اسٹاف رپورٹر سیاست خالق حسینی و راحت علی جنرل سکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے ایوب جنرل سکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے سید باقر حقانی جرنلسٹ رحیم غوری جرنلسٹ اختر حسین نائب صدر ٹی یو ڈبلیو جے ضلع میدک محمد منہاج ایچ ایم ٹی وی رپورٹر محبوب غوری گوا نمائندہ وسیم غوری بسوراج راکیش کے علاوہ ضلع میں کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT