Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / صحافیوں کے لیے ملکاجگری میں اراضی الاٹمنٹ

صحافیوں کے لیے ملکاجگری میں اراضی الاٹمنٹ

چیف سکریٹری ، چیف کمشنر لینڈ اڈمنسٹریشن اور کلکٹر کو ہدایت
حیدرآباد۔11 اگست (سیاست نیوز) حکومت نے ملکاجگری ضلع میں صحافیوں کی ہائوزنگ سوسائٹی کے لیے 2008ء میں مختص کردہ 32 ایکڑ اراضی حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ مال بی آر مینا نے احکامات جاری کئے۔ 11 اگست کو جاری کردہ میمو میں کہا گیا ہے کہ جواہر لال نہرو جرنلسٹس میوچول ایڈیڈ کوآپریٹیو ہائزنگ سوسائٹی کے صدر سی ایچ کرانتی کرن نے اس سلسلہ میں حکومت سے نمائندگی کی تھی۔ کلکٹر میڑچل۔ملکاجگری میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کی روشنی میں حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کی۔ کلکٹر کی رپورٹ کی بنیاد پر حکومت نے صحافیوں کی سوسائٹی کو جی او ایم ایس 424 مورخہ 25 مارچ 2008 ء کے تحت مختص کردہ 32 ایکڑ اراضی حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ اراضی باچو پلی منڈل کے نظام پیٹ گائوں میں سروے نمبر 332 کے تحت ہے۔ صحافیوں کے مکانات کی اراضی کے مقصد سے یہ اراضی مختص کی گئی ہے۔ چیف سکریٹری و چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن اور کلکٹر میڑچل۔ملکاجگری کو اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT