Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن

صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن

وزیر آئی ٹی کے ٹی آر سے ٹی یو ڈبلیو جے کی نمائندگی پر مثبت ردعمل

وزیر آئی ٹی کے ٹی آر سے ٹی یو ڈبلیو جے کی نمائندگی پر مثبت ردعمل
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ نے ٹی یو ڈبلیو جے کے ایک وفد کو اس بات کا تیقن دیا کہ جاریہ ماہ کے اختتام تک تلنگانہ حکومت کی جانب سے صحیفہ نگاروں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز اور بہت جلد ہیلت کارڈز فراہم کئے جائیں گے ۔ آج اس سلسلہ میں ٹی یو ڈبلیو جے کے ایک وفد نے وزیر موصوف سے موثر نمائندگی کی تھی ۔ جس پر اپنے موثر ردعمل کا اظہار اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں مہلوک صحیفہ نگاروں کے افراد خاندان کو چیف منسٹرس ریلیف فنڈ سے حادثاتی بیمہ دلوانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر موصوف نے صحیفہ نگاروں کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور مسائل کی یکسوئی کے لیے مسٹر کے ٹی راما راؤ نے محکمہ جات اطلاعات و تعلقات عامہ ، صحت و طبابت کے علاوہ محکمہ فینانس کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس طلب کیا اور ان متعلقہ عہدیداروں سے صحیفہ نگاروں کے مسائل کی یکسوئی سے متعلق طمانیت حاصل کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ ماہ کے اختتام تک ان مسائل کی یکسوئی عمل میں آئے گی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT