Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ریاستی حکومت سنجیدہ

صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ریاستی حکومت سنجیدہ

نظام آباد۔ 9جنوری ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ریاستی حکومت سنجیدہ ہے، ان خیالات کا اظہار پریس اکیڈیمی کے چیرمین الم نارائنا نظام آباد میں الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹ یونین کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ صحافیوں کو ہیلت کارڈکی فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے اور ضلع کے تمام صحافیوں کو ہیلت کارڈ منظور کئے جائیں گے۔ مسٹر الم نارائنا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یونین کی قیادت نوجوانوں کے حوالے کرتے ہوئے وہ علیحدگی اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اور علیحدگی اختیار کرنے تک صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ایکریڈیشن یافتہ صحافیوں کے علاوہ دیگر صحافیوں کو بھی ہیلت کارڈ فراہم کئے جارہے ہیں۔ ریاستی حکومت جرنلسٹ کی فلاح بہبودی کیلئے 10کروڑ روپئے منظور کیا ہے۔ سیما آندھرا حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہی ہیلت کارڈ کی فراہمی میں تاخیر ہوئی ہے۔ تلنگانہ کے جدوجہد میں صحافیوں کا اہم کردار رہا۔ رہائشی مکانات کی فراہمی کیلئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو سے بات چیت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس خصوص میں وزیر پنچایت راج مسٹر کے ٹی آر سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ایم ایل سی وی جی گوڑ ، ڈاکٹر بھوپت ریڈی کے علاوہ دیگر نے بھی مخاطب کیا۔ اس اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا اسوسی ایشن صدرکی حیثیت سے سری کانت(نمائندہ این ٹی وی ) ، سکریٹری کی حیثیت سے رویندر گوڑ،ورکنگ پریسیڈنٹ کی حیثیت سے بھاسکر ، خازن کشور، نائب صدر کی حیثیت سے انجنیلو ، رامو، ہریش، راما کرشنا، آنند پال ، نوین، یوسف، نتیش، انیل، وجئے، تارا چند، جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے نامدیو، مرلی، کرشنا چاری ، ستیش گوڑ، تارا چند، بسوا راجو، سدا نند، سرینواس، سید ذاکر، آرگنائزنگ سکریٹری کی حیثیت سے مدھو سدھن ریڈی، گوپال، سائی، رمیش، نوین، ارشد، راموکے علاوہ اراکین عاملہ کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT