Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صحافیوں کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ

صحافیوں کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ

کاغذ نگر میں پوسٹر اجرائی تقریب سے ایم اے رحمن کا خطاب
کاغذنگر 19 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے تلنگانہ صحافیوں کو علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے ساتھ تلنگانہ کے تمام صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا وعدہ کرکے تاحال تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ تلنگانہ کے اکریڈیشن کی اجرائی نہ ہونے پر ٹی یو ڈبلیو جے ضلع نائب صدر محمد عبدالرحمن نے افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے 22 اگسٹ کو چلو آر ڈی او آفس منچریال سے متعلق پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔ انھوں نے کہاکہ دو سال سے زیادہ وقت گزر چکا ہے لیکن کسی ایک صحافی کو بھی ڈبل بیڈ روم کی منظوری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی تلنگانہ کے صحافی کو پلاٹ کی منظوری عمل میں آئی۔ اس لئے ریاستی تلنگانہ حکومت سے تلنگانہ صحافیوں کا مطالبہ ہے کہ تلنگانہ کی آزادی تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے تلنگانہ کے صحافیوں کو تلنگانہ اکریڈیشن کارڈس پلاٹس کی منظوری، ہیلت انشورنس کارڈس اور ڈبل بیڈ روم کی منظوری کے ساتھ ساتھ تمام تلنگانہ صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں مشرقی عادل آباد نے کی۔ ٹو ڈبلیو جے یونین کی جانب سے آر ڈی او آفس منچریال کے روبرو ایک روز احتجاج پروگرام 22 اگسٹ کو رکھا گیا ہے۔ اس لئے مشرقی عادل آباد کے تمام صحافیوں کو 22 اگسٹ کے روز آر ڈی او آفس منچریال کے احتجاجی دھرنا پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT